(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر شعیب اختر اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے قانونی مشیر تفضل رضوی کے درمیان معاملات افہام و تفہیم سے حل کرانے میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔
راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے ایک ویڈیو میں تفضل رضوی پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے ان کی وکالت پر سوالات اٹھائے تھے جس کے بعد پی سی بی کے قانونی مشیر نے شعیب اختر کو قانونی نوٹس بھجواتے ہوئے 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا ہے۔
Shoaib Akhtar was one of Pakistan's best-ever bowlers and match winners. As he said he respects law and lawyers, I hope him and Taffazul Rizvi can sort out their issues amicably in the coming days. I am ready to help them reach an amicable solution
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 1, 2020
اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ شعیب اختر پاکستان کے بہترین بولرز میں سے ایک اور ٹیم کے لئے میچ ونر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ شعیب اختر کہہ چکے ہیں کہ وہ وکلاء برادری اور قانون کا احترام کرتے ہیں لہٰذا امید ہے کہ تفضل رضوی کے ساتھ معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوجائیں گے۔
سابق کپتان نے کہا کہ وہ دونوں کے درمیان جاری حالیہ تنازع کو ختم کرانے میں بھی اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کے سابق بیٹسمین یونس خان شعیب اختر کی حمایت میں بوے ، انہوں نے کہا کہ شعیب اختر نے مناسب اور تلخ سچائی کا اظہار کیا ہے، یہ وقت ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) شعیب اختر کے ریمارکس کا دیانت داری سے جائزہ لے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کرکٹ اور کھلاڑیوں کے لیے بہتر ہے، میں شعیب اختر کے ساتھ کھڑا ہوں۔