رشی کپور مجھ میں اپنی جوانی دیکھتے تھے، علی ظفر

3 May, 2020 | 12:12 AM

Malik Sultan Awan

ڈیفنس (زین مدنی )پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے انتقال کرجانےوالے بھارتی اداکار رشی کپور کو یاد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ رشی کپور مجھ میں اپنی جوانی دیکھتے تھے۔

علی ظفر نے رشی کپور کے ساتھ گزارے لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ علی ظفر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ رشی کپور کا گانا زندگی کے دن میرے بچپن کی یادوں میں سے ایک خاص یاد ہے۔ گلوکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ وہ رشی کپور کے ساتھ رقص کرنے کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ انہوں نے لکھا کہ رشی کپور کے ساتھ پہلا سین عکسبند کروانے کے بعد میرے احساسات ناقابلِ بیان تھے۔

انہوں نے رشی کپور کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ رشی کپور دراز قد شخصیت کے مالک تھے، ہم میوزک اور آرٹ کے بارے میں طویل گفتگو کرتے تھے جبکہ رشی کپور کو پاکستان کے حوالے سے گفتگو کرنے میں دلچسپی رہتی تھی۔ علی ظفر کا کہنا تھا کہ رشی کپور انہیں متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ وہ مجھ میں اپنی جوانی دیکھتے ہیں۔

مزیدخبریں