رشی کپور کا صبا قمر کیلئے دیا گیا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

3 May, 2020 | 12:03 AM

Malik Sultan Awan

غوث اعظم روڈ (زین مدنی )بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار رشی کپور کا اداکارہ صبا قمر کے لیے دیا گیا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

گزشتہ دو دنوں میں بالی ووڈ نے دو بڑے ادکاروں عرفان خان اور رشی کپور کو کھودیا۔ دونوں کی موت پر جہاں پورا بھارت افسردہ ہے وہیں پاکستان میں بھی ان کے مداح بے حد غمگین ہیں۔ رشی کپور کی موت کی خبر سن کر جہاں پاکستانی فنکاروں نے افسوس کا اظہار کیا وہیں اداکارہ صبا قمر نے رشی کپور کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرائی جس میں رشی کپور اور ان کی اہلیہ نیتو سنگھ صبا قمر کی تعریف کررہے ہیں۔

ویڈیو میں رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ صبا قمر کو کہتی نظر آرہی ہیں کہ صبا میں تمہاری بہت بڑی مداح ہوں اور تمہارا کام قابل تعریف ہے۔ ویڈیو میں اداکار رشی کپور نے صبا قمر کی عرفان خان کے ساتھ بالی ووڈ فلمہندی میڈیم کی تعریف کی اور کہا اس فلم کا سیکوئل کیوں نہیں بن رہا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہندی میڈیم2کی شوٹنگ دوبئی یا لندن میں کریں لیکن آپ کو اس فلم میں ضرور موجود ہونا چاہئے۔

صبا قمر نے سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے رشی کپور کی موت کو فلم انڈسٹری کے لیے بڑ ا نقصان قرار دیا اور پورے کپور خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔

مزیدخبریں