مسلم لیگ (ن) نے تنظیم سازی کا اعلان کر دیا

3 May, 2019 | 11:43 PM

Arslan Sheikh

( عمر اسلم ) ن لیگ کے صدرمیاں شہبازشریف نے پارٹی کے نئے تنظیمی ڈھانچے کی منظوری دے دی، شاہد خاقان عباسی پارٹی کے سینئر نائب صدر اور مریم نواز نائب صدر مقرر ہوگئیں۔

نئی تنظیم سازی کے مطابق ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال، سیکرٹری خزانہ پرویز ملک جبکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سینئر نائب صدر ہونگے، نائب صدر کی نشست پر سولہ افراد کو منتخب کیا گیا ہے، جن میں مریم نواز، حمزہ شہباز، عابد شیر علی، ایاز صادق، چودھری برجیس طاہر، ڈاکٹر درشن لال، خواجہ سعدر فیق، خرم دستگیر، میاں جاوید لطیف، محمد زبیر، مشاہد اللہ خان، نیلسن عظیم، پرویز رشید، راحیلہ درانی، رانا تنویر حسین، سردار مہتاب عباسی شامل ہیں۔

ن لیگ نے اکنامک ایڈوائزری کونسل میں تیرہ رہنماؤں کو شامل کیا ہے جن میں میاں شہباز شریف، اسحاق ڈار، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ آصف، قیصر احمد شیخ، علی پرویز ملک، محمد زبیر، مفتاح اسماعیل، مشاہد حسین سید، عائشہ غوث پاشا اور بلال اظہر کیانی شامل ہیں۔

 سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو صدر انٹرنیشنل افئیرز کا عہدہ بھی دیا گیا ہے جبکہ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ( ن) انٹرنیشنل افئیرز نور الحسن تنویر ہونگے، عطااللہ تارڑ اور بلیغ الرحمان کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کا عہدہ بلال اظہر کیانی، فرحان ظفر اور صورت تھیبو کو دیا گیا ہے جبکہ عباس آفریدی اور طلال چودھری جوائنٹ سیکرٹری ہونگے۔

مریم اورنگزیب سیکرٹری اطلاعات، طارق فاطمی سیکرٹری پالیسی اینڈ ریسرچ، شیزہ فاطمہ خواجہ سیکرٹری پارلیمانی افئیرز، عائشہ رضا فاروق سیکرٹری ممبر شپ، رومینہ خورشید عالم سیکرٹری ایچ آر ہونگی۔ چودھری ریاض الحق صدر مسلم لیگ ( ن) کسان ونگ، کامران مائیکل اقلیتی ونگ کے صدر ہونگے۔ میاں منان صدر تاجر ونگ، مصدق ملک پروفیشنل ونگ کے صدر، جبکہ خواتین ونگ کی صدارت نزہت عامر صادق کو دی گئی ہے، رمیش سنگھ اڑوڑا جنرل سیکرٹری اقلیتی ونگ اور قیصر احمد شیخ صدر بزنس اینڈ کامرس ونگ ہونگے۔

رانا ثنااللہ مسلم لیگ ( ن) پنجاب کے صدر، سردار اویس لغاری جنرل سیکرٹری، حنیف عباسی سینئر نائب صدر، راجہ عتیق سرور نائب صدر، خواجہ سلمان رفیق، حافظ نعمان، راجہ قمر السلام نائب صدر اور سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ( ن) پنجاب کا عہدہ عظمی بخاری کو دیا گیا ہے جبکہ ملک احمد خان کو جوائنٹ سیکرٹری پنجاب مقررکیا گیا ہے۔

مزیدخبریں