( فخر امام ) نصیرآباد پولیس کی کارروائی، تعلیمی اداروں سمیت مختلف علاقوں میں سرگرم منشیات فروش گرفتار، ملزم کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزم جوہر ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن، رائیونڈ سمیت مختلف علاقوں میں سرگرم تھا جبکہ مختلف تعلیمی اداروں کے گرد منشیات کی فروخت میں بھی ملوث تھا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمران احمد سے 1 کلو 535 گرام چرس برآمد کر لی۔
ایس ایچ او نصیر آباد انسپکٹر مسعود الرحمن کے مطابق ملزم ریکارڈ یافتہ اور پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔