( ذیشان نذیر ) سی سی پی او لاہور بشیر احمد ناصر کی ناقص حکمت عملی، کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے 1200 سے زائد سابق فوجیوں کو تنخواہ نہ مل سکی، آئی جی اور سی سی پی او سمیت دیگر وی وی آئی پیز کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کو تنخواہ نہ ملنے پر پریشانی کا سامنا ہے۔
لاہور پولیس میں سابق دور حکومت میں کنٹریکٹ پر 12 سو سے زائد ریٹائرڈ فوجیوں کو بھرتی کیا گیا تھا، رواں ماہ تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے اہلکاروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔ اہلکاروں کا کہنا تھا کہ تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی تیاری بھی نہیں ہوسکی۔
یہ اہلکار آئی جی آفس، سی سی پی او اور ڈی آئی جی آفس سمیت دیگر وی وی آئی پیز کی سکیورٹی پر تعینات ہیں۔ پولیس افسران کا کہنا تھا کہ کنٹریکٹ بحال ہونے کے بعد اہلکاروں کو تنخواہیں مل سکیں گی۔