(جنیدریاض) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نےپرائمری سکولوں کےسربراہوں کےچارج الاؤنس کو500 روپے سے بڑھا کر5000 روپےکرنے کی سفارش محکمہ خزانہ کوارسال کردی۔
تفصیلات کے مطابق پرائمری سکولوں کےسربراہوں کےچارج الاؤنس کو بڑھانے کے لئےسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نےمحکمہ خزانہ کو سفارش کی ہے، سفارش میں چارج الاؤنس کو500 روپے سے بڑھا کر5000 کاکہاگیا جبکہ مڈل،ہائی اور ہائرسیکنڈری سکولوں کے سربراہان کےچارج الاؤنس میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب محمد محمود کےمطابق پرائمری سکول سربراہوں کےلیےایک ارب روپے سےزائد کی رقم مختص کی جائےگی، پنجاب بھرکے36 ہزاراساتذہ اس سےمستفید ہوں گے،ان کامزید کہناتھاکہ پرائمری سکولوں میں ای ایس ٹی اساتذہ کو ہیڈ ماسٹرلگایا جائے گا۔