ٹیچنگ ہسپتالوں میں پوسٹ گریجوایشن ٹریننگ، انڈکشن کا عمل مکمل نہ ہوسکا

3 May, 2018 | 10:20 PM

عطاءسبحانی
Read more!

زاہد چوہدری:محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی سنٹرل انڈکشن کے ذریعے پوسٹ گریجوایشن ٹریننگ چوپٹ ہو گئی، نومبر2017 میں ہونے والی انڈکشن کا عمل تاحال مکمل نہ ہوسکا، کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز نے جنوری کے بعد ٹریننگ کیلئے ڈاکٹرز کی رجسٹریشن سے معذرت کر لی۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے ٹیچنگ ہسپتالوں میں پوسٹ گریجوایشن ٹریننگ میں انڈکشن کیلئے دو برس قبل سنٹرلائزڈ پالیسی متعارف کرائی گئی تھی ۔ ذرائع کے مطابق مختلف شعبوں میں بدستور انڈکشن کی جاری ہے لیکن دوسری جانب کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان نے اکتیس جنوری کے بعد ہونے والی انڈکشن کو رجسٹر کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق سی پی ایس پی نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو واضح کیا گیا ہے کہ جنوری کے بعد انڈکشن کو جولائی میں شروع ہونے والے آئندہ سیشن میں رجسٹر کیا جاسکے گا۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی اس بد انتظامی کا خمیازہ انڈکشن حاصل کرنے والے تین سو سے زائد ڈاکٹرز بھگتنے پر مجبور ہیں۔             

مزیدخبریں