میاں صاحب نے پاکستان کو کھوکھلا کر دیا ہے: آصف علی زرداری

3 May, 2018 | 09:45 PM

عطاءسبحانی
Read more!

سعدیہ خان: میاں صاحب کھلونا آپ نے خود توڑا اور الزام دوسروں پر لگاتے ہیں، سابق صدر آصف علی زرداری کا مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کی تقریب سے خطاب،ان کا کہنا ہےکہ پاکستان کی سیاست مشکل ترین حالات میں ہے۔ 

بلاول ہاوس میں خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ عمران خان کہاں کھڑے ہیں کسی کو معلوم نہیں، کے پی کےعوام کو بہت جلد خوشخبری دینگے۔سابق صدر نے نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب نے پاکستان کو کھوکھلا کر دیا ہے، ایسالگ رہاہےکہ کسی کوقوم سے پیار نہیں، پاکستان پبلک لمیٹڈ کمپنی نہیں ایک قوم اور ملک ہے۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں: ریلیف دینے کی بجائےعوام کا خون نچوڑا جا رہا ہے: آصف علی زرداری

انہوں نے کہا میاں صاحب نے صوبہ جنوبی پنجاب کی مخالفت کی، میاں صاحب نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا،مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کو لاہور میں بڑا دھچکا، این اے ایک سو بیس اور بھگوان پورہ سے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے متعدد متحرک رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں: آصف علی زرداری نے تحریک انصاف کی تین بڑی وکٹیں اڑا دیں

آصف علی زرداری نے کہا کہ لاہورکو پیار کے ساتھ رکھنا اور سنبھالنا ہے، پاکستان کو دوبارہ عزت کا مقام دلائیں گے، ہمیں کشمیریوں کیلئے جدوجہد کرنی ہے اور شہروں میں غریبوں کیلئے راشن کارڈز بنائیں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی لاہور میں فیصل صالح حیات کے ساتھ  ملاقات ہوئی،سابق ڈی سی او اکبر خان اور میلسی سے لیگی رہنماء محمد عمران بھی ہمراہ تھے۔سابق ڈپٹی کمشنر اکبر خان اورلیگی رہنماء محمدعمران نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔اس ملاقات میں جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز بارٹی  چوہدری منظور بھی موجودتھے،جبکہ انہوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے مسلم لیگ کے لوگ اپنی قیادت سے ناراض ہو کر ہمارے ساتھ اعتماد کا رشتہ بڑھا رہے ہیں انہیں مایوس نہیں کرٰیں گے۔
 

مزیدخبریں