ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اعجازچوہدری کی چیف جسٹس آف پاکستان سےاغواء بچوں کی بازیابی کیلئےاپیل

اعجازچوہدری کی چیف جسٹس آف پاکستان سےاغواء بچوں کی بازیابی کیلئےاپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 قذافی بٹ:تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری نے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سے اپیل کی ہے کہ وہ اغواء ہونے والے بچوں کی بازیابی کے لیے بھی ازخود نوٹس لیں۔

چیئرمین سیکرٹریٹ میں قصور کے پانچ سالہ محمد فائق کی والدہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ قصور کا پانچ سالہ محمد فائق ایک ماہ نو دن سے گمشدہ ہے، والدین نے بچے کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کو دی لیکن پولیس کی جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا ہے۔

 محمد فائق کی والدہ نازیہ بی بی نے بتایا کہ انکے شوہر پاک فوج میں ملازم ہیں اور کشمیر کی سرحد پر اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بچے کی بازیابی کے لیے اپنا کردار اد کریں ۔