لاہوریونیورسٹی رائیونڈکےزیراہتمام میڈیا،مینٹل ہیلتھ پرپہلی قومی سمپوزیم

3 May, 2018 | 06:47 PM

عطاءسبحانی
Read more!

 سیرت نقوی:لاہور یونیورسٹی رائیونڈ کے زیراہتمام سکول آف کری ایٹیو آرٹس کی جانب سےمیڈیا، مینٹل ہیلتھ پر پہلی قومی سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیا کی اہمیت اور مینٹل ہیلتھ کے حوالے سے طلباء کو بریفنگ دی گئی۔

سمپوزیم میں ملک کے نامور اداروں اخوت فاونڈیشن، کشف فاونڈیشن، فاونٹین ہاوس، ولنگ ویز کے نمائندوں کے علاوہ ریکٹر یونیورسٹی آف لاہور مجاہد کامران، ڈائریکٹراپلائیڈسائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ پنجاب یونیورسٹی فرح ملک نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹرشاہدسُرایا، سربراہ شعبہ علوم ابلاغیات پنجاب یونیورسٹی نوشینہ سلیم، معروف ڈرامہ نگار اصغر ندیم سید، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سکول آف کری ایٹیو آرٹس سید رضا زیدی اور ڈین آف آرکیٹیکچر آف آرٹس ڈاکٹراعجاز قریشی نے شرکت کی۔

سمپوزیم میں طلباء وطالبات میں پیدا ہونے والے ذہنی تناو اور ذہنی صحت سے متعلق ماہرین نے اپنی آراء کااظہار کیا۔ شاہد سُرایا نے طلباء میں بڑھتے ہوئے ذہنی تناو سے متعلق آگاہی کے لیے یونیورسٹی آف لاہور کی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے یقین دلایا کہ اس طرح کی آگاہی مہم اور تقریبات میں پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

مزیدخبریں