ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیا کھائیں کیا نہ کھائیں؟ پنجاب فوڈ اتھارٹی نےعوام کی بڑی مشکل حل کردی

کیا کھائیں کیا نہ کھائیں؟ پنجاب فوڈ اتھارٹی نےعوام کی بڑی مشکل حل کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) کیا کھائیں کیا نہ کھائیں، رہنمائی کے لئے فوڈ اتھارٹی نیوٹریشن کلینک آئیں،فوڈ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں عوام کو کھانے پینے، غذائیت کی معلومات دینے کیلئے پی ایف اے نیوٹریشن کلینک کا افتتاح کر دیا گیا۔

صحت مند اور توانا جسم بنانے میں اب کریگی فوڈ اتھارٹی آپکی مشکل آسان کیونکہ عوامی رہنمائی کیلئے پی ایف اے نیوٹریشن کلینک قیام عمل میں آچکا ہے۔ڈی جی نورالامین مینگل نےفوڈ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں پہلے نیوٹریشن کلینک کا افتتاح کردیا، جہاں ماہرین  نیوٹریشن نے نورالامین مینگل کو بریفنگ دی جبکہ ڈی جی نے افتتاح کے موقع پر اپنا ٹیسٹ بھی کرایا۔

اس موقع پر ڈی جی نورالامین مینگل نے کہا کہ غذائی ماہرین عوام کو کھانے پینے کے متعلق مشورہ اور ٹیلی فون پر بھی رہنمائی فراہم کرینگے۔ہ نیوٹریشن سروے کے مطابق پنجاب میں 50 فی صد سے زائد افراد غذائی کمی کا شکار ہیں۔ اسکی وجہ معلومات کا نہ ہونا ہے، نیوٹریشن کلینک مہنگے ہونے کے باعث عام آدمی کی پہنچ سے باہر تھے جبکہ نیوٹریشن کلینک میں صرف 200 روپے فیس میں مکمل مشورہ فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صحت مند غذا کے کلچر کو فروغ دے کر ہی غذائی مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔