لاہوریئے تیاری کرلیں، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

3 May, 2018 | 03:24 PM

Read more!

(ناصر علی ) لاہوریوں پر موسم آج بھی مہربان، گزشتہ رات ہونے والی بارش سے بارش گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کردی۔

کل سے چلنے والی تیز ہواؤں اور کچھ لمحوں کے لئے گزشتہ رات ہونے والی بارش نے لاہور شہر کا موسم خوشگوار کردیا۔ مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش نے گرمی کے موسم میں سردی کا احساس جگا دیا۔ بارش کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں واضح کمی واقع ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہرکا کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان  ہےجبکہ ہوا کی رفتار 10کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جمعہ اور ہفتے کے دن بھی بارش کی توقع ہے۔

 خبر پڑھیں۔۔کیا کھائیں کیا نہ کھائیں؟ پنجاب فوڈ اتھارٹی نےعوام کی بڑی مشکل حل کردی

واضح رہے کہ گزشتہ روز گرد آلود طوفان نے لاہور میں اودھم مچا دیا تھا، تیز آںدھی سے جوڑے پل کے قریب گھر کی چھت گرنے سے تین افراد موت کے منہ میں چلے گئے، تیز آندھی کے باعث متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی تھی۔

 خبر ضرور پڑھیں۔۔۔پاکستان نے انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کردی
 

مزیدخبریں