ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری، پنجاب ہیلتھ فاﺅنڈیشن نے شاندار سکیم متعارف کرادی

ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری، پنجاب ہیلتھ فاﺅنڈیشن نے شاندار سکیم متعارف کرادی
کیپشن: City42 - Doctors
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زاہد چودھری) پنجاب ہیلتھ فاﺅنڈیشن نے ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے 25 لاکھ روپے تک کی سمارٹ لون سکیم متعارف کروا دی ۔ آن لائن درخواست پر ہی تمام پراسیس مکمل ہوگا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔۔کیا کھائیں کیا نہ کھائیں؟ پنجاب فوڈ اتھارٹی نےعوام کی بڑی مشکل حل کردی

سٹی 42 کے مطابق مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ فاﺅنڈیشن محمد اجمل بھٹی نے فلیٹیز ہوٹل میں نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ سمارٹ لون کی تین سکیمیں متعارف کروائی گئی ہیں جن میں حکما، ہومیوپیتھ اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے دو لاکھ روپے تک کے قرضہ کی سکیم اور ینگ ڈاکٹرز کیلئے پراپرٹی گارنٹی کے بغیر بلا سود 7 لاکھ روپے تک قرضہ ملے گا جبکہ سینئر ڈاکٹرز بھی 25 لاکھ روپے تک قرضہ لے سکیں گے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔ گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشگوئی کردی

 اس موقع پر ڈی ایم ڈی پنجاب ہیلتھ فاﺅنڈیشن ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان بھی موجود تھیں۔ اجمل بھٹی نے کہا مستند ڈاکٹرز کے کلینکس قائم ہونے سے عطائیت کا خاتمہ ہوگا۔ قرضہ کے حصول کیلئے آن لائن سسٹم بھی متعارف کروایا گیا ہے جس میں آن لائن درخواست پر ہی تمام پراسیس مکمل ہوگا اور دفتر کے چکر لگانے سے چھٹکارا ملے گا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔پاکستان نے انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کردی

انہوں نے مزید کہا کہ دور دراز علاقوں اور جنوبی پنجاب میں کلینک قائم کرنے والوں کو قرضہ کیلئے ترجیح دیں گے ۔

Sughra Afzal

Content Writer