(قیصر کھوکھر) پنجاب اور وفاق کے درمیان 8 ڈی آئی جیز شٹل کاک بن کر رہ گئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے پنجاب میں تعینات 8 ڈی آئی جیز کا دیگر صوبوں اور وفاقی اداروں میں تبادلہ کر رکھا ہے۔
یہ خبر پڑھیں۔۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
سٹی 42 کے مطابق وفاقی حکومت نے پنجاب میں تعینات 8 ڈی آئی جیز کا دیگر صوبوں اور وفاقی اداروں میں تبادلہ کر رکھا ہے لیکن پنجاب حکومت کی جانب سے 8 ڈی آئی جیز کو ریلیو نہ کرنے سے یہ افسر وفاق اور صوبےکے درمیان شٹل کاک بن کررہ گئے ہیں اور سارا دن اپنے ریلیو ہونے کے احکامات کا انتظار کرتے ہیں۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔تھانہ راوی روڈ کے علاقے سے 5 سالہ بچہ اغواء
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جیز کوریلیو کرنے کی سمری ایوان وزیر اعلیٰ میں التواء کا شکار ہے۔ ان آٹھ ڈی آئی جیز میں محمد وقار عباسی، احمد ارسلان ملک، چودھری محمد سلیم، محبوب اسلم، ہمایوں بشیر تارڑ، محمد یوسف ملک، منیر احمد ضیاء شامل ہیں۔