(علی بھٹی) تھانہ راوی روڈ کے علاقے سے 5 سالہ بچہ اغواء ہوگیا، سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باوجود پولیس ملزم گرفتار نہ کرسکی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ راوی روڈ کے علاقہ کے رہائشی محمد مبین نامی بچے کے والد محمد مقصود کا کہنا ہے کہ بچہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ اغواء کار بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا۔ گلی میں کھیلتے بچوں نے بتایا کہ اغوا کار نے بچوں کو لالچ دیا کہ جو بچہ اس کے ساتھ جائے گا اسے پٹاخوں کی ڈبیاں فری دوں گا۔
سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اغواء کار بچے کو اپنے ساتھ لے کر جارہا ہے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا لیکن سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کی شکل واضح ہونے کے باوجود پولیس ملزم گرفتار نہیں کرسکی۔