ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باغبانپورہ میں میاں بیوی نے خود کشی کرلی, وجہ بھی سامنے آگئی

باغبانپورہ میں میاں بیوی نے خود کشی کرلی, وجہ بھی سامنے آگئی
کیپشن: City42- Wife and Husband Suicide
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مظہر عباس) باغبانپورہ میں گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ میاں بیوی نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی، شوہر جہان فانی سے رخصت ہو گیا جبکہ بیوی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔8 ڈی آئی جیز، پنجاب اور وفاق کے درمیان شٹل کاک بن گئے

پولیس کے مطابق باغبانپورہ کے رہائشی 30 سالہ مزمل کا اکثر اپنی بیوی 26 سالہ ماریہ کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا۔ بدھ کی رات بھی دونوں میں جھگڑا ہوا جس دوران مزمل نے آہنی راڈ کے وار کر کے ماریہ کو زخمی کر دیا اور دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی، بعد ازاں اس کی اہلیہ نے بھی زہریلی گولیاں کھا لیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مزمل کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی جبکہ ماریہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔تھانہ راوی روڈ کے علاقے سے 5 سالہ بچہ اغواء

ایس ایچ او باغبانپورہ خالد کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑوں کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔