سٹی42:چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل کھیلنے کے لئے نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں لاہور پہنچ چکی ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کا سیمی فائنل پرسوں 5 مارچ کو قذافی سٹیڈیم میں ہوگا.
ساؤتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے پلئیر کل قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کیمروں کے سامنے آئیں گے۔
کل دونوں ٹیمیں ریسٹ کرین گی اور پریکٹس نہیں ہو گی ۔ دونوں ٹیموں کے ارکان سیر و تفریح کے لئے اپنے ہوٹیل سے باہر بھی نہیں نکلیں گے۔
چیمپئینز ٹرافی کا ایک سیمی فائنل کل دبئی مین ہو رہا ہے جس میں آسٹریلیا اور انڈیا برسرِ پیکار ہوں گی۔
آسٹریلیا نے دبئی کا سیمی فانل جیت لیا تو چیمپئینز ٹرافی کا فائنل لاہور میں ہو گا۔
اگر انڈیا کی ٹیم نے آسٹریلیا سے میچ جیت لیا تو پاکستان کو اپنی میزبانی میں ہو رہی چیمپئینز ٹرافی کا فائنل پاکستان سے باہر دبئی میں کروانا پڑے گا۔
یہ نوٹ کرنا دلچسپ ہے کہ لاہور میں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، ساأتھ افریقہ اور افغانستان کی ٹیمیں آئیں، یہاں انہیں سٹیٹ آف دی آرٹ سکیورٹی ملی، میگا ایونٹ کے شایانِ شان تمام سہولیات فراہم کی گئیں۔ قذافی سٹیڈیم کی وکٹ پر چیمپئینز ٹرافی کی ہسٹری کا سب سے بڑا سکور بنا اور پھر چیمپئینز ٹرافی کی نئی تاریخ رقم ہوئی کہ اب تک بنے سب سے بڑے سکور کو آسٹڑیلیا کی ٹیم نے کامیابی سے چیز بھی کر لیا۔
پاکستان میں سکیورٹی سمیت تمام سہولیات کے متعلق کسی مہمان ٹیم کی کوئی معمولی سی شکایت بھی سامنے نہیں آئی، اس کے باوجود انڈیا کی ٹیم بضد ہے کہ وہ چیمپئینز ٹرافی کے میچ کھیلنے کے لئے لاہور نہیں آ سکتی کیونکہ لاہور مین انڈیا کی ٹیم کو سکیورٹی کا خطرہ ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈیا کی اس ہٹ دھرمی کے جواب مین یہ پالیسی اختیار کی کہ انڈیا مین ہونے والے کرکٹ ایونتس میں پاکستان کی مردوں اور خواتین کی کرکٹ ٹیمیں شامل تو ہوں گی لیکن وہ کھیلنے کے لئے انڈیا نہیں جائیں گی، جیسے پاکستان نے چیمپئینز ٹرافی کے میچوں کے لئے بھارت کے لئے دبئی میں الگ بندوبست کیا ہے، ویسے ہی پاکستان کی مردوں اور خواتین کی کرکٹ ٹیموں کے لئے انڈیا کو بھی انڈیا سے باہر الگ بندوبست کرنا پڑے گا۔