ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیپ ٹاپ سکیم :وزیر اعلیٰ پنجاب نے طلباء کو  خوشخبری سنا دی

لیپ ٹاپ سکیم :وزیر اعلیٰ پنجاب نے طلباء کو  خوشخبری سنا دی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس : پنجاب کے طلباکیلئے خوشخبری، انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں،وزیر اعلیٰ پنجاب نے لیپ ٹاپ سکیم کا اعلان کر دیا ۔
  وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق سکیم کےتحت1لاکھ10ہزارطلبامیں لیپ ٹاپ تقسیم کیےجائیں گے،پبلک سیکٹر تعلیمی اداروں کےبی ایس کے طلبااپلائی کر سکیں گے،بی ایس کےپہلےاوردوسرےسمسٹرکےطلبالیپ ٹاپ سکیم کےاہل ہونگے۔

 انہوں نے بتایا کہ طلباکو 13 ویں جنریشن کےجدیدترین کور آئی 7 آئی لیپ ٹاپ فراہم کئے جائینگے،آن لائن درخواست کیلئے آفیشل لنک مشتہر کر دیا گیا،پنجاب ہائر ایجوکیشن کی ویب سائٹ پرمتعلقہ معلومات مہیاکردی گئی ہیں، بی ایس طلباکیلئے65فیصد، میڈیکل سٹوڈنٹس کیلئے 80 فیصد میرٹ مقرر کیے گئے۔

  وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ میرٹ انٹرمیڈیٹ کے نمبرز کی بنیاد پر متعین کیا جائے گا۔