زین مدنی: معروف سماجی شخصیت اور گلوکار ڈاکٹر امجد پرویز لاہور میں انتقال کرگئے ۔
مرحوم ڈاکٹر امجد پرویز کی نماز جنازہ آج پیر 4 مارچ کو بعد نماز ظہر مین بلیوارڈ مسجد شادمان میں ادا کی جائے گی۔
ان کی رہائش گاہ 25 اے ، شادمان کالونی لاہور میں ہے۔
امجد پرویز چل میلے نوں چلئے، تیرا لٹیا شہر بھنبور نی ، جو بھی کچھ ہے محبت کا پھیلاؤ ہے اور اس طرح کے بے شمار نغمات گاچکے ہیں۔وہ انجینئر تھے اور نیس پاک میں منیجنگ ڈائریکٹر تھے۔ڈاکٹر امجد پرویز نے انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی تھی۔ انہوں نے کلاسیکل گائیکی سیکھی اور ٹی وی اور ریڈیو کے پروگرامز میں گا کر شہرت حاصل کی۔ وہ ریڈیو پاکستان لاہور کے کئی پروگراموں کی میزبانی بھی کرتے رہے۔ ڈاکٹر امجد پرویز کی عمر 79 سال تھی۔
ڈاکٹر امجد پرویز انتقال کرگئے
3 Mar, 2024 | 11:45 PM