فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا سنٹرل کنٹریکٹ بحال ہونے کی توقع

3 Mar, 2024 | 10:37 PM

سٹی42:  فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے سینٹرل کنٹریکٹ کی معطلی چند روز میں ختم ہونے کا امکان ہے۔

 فاسٹ بولر حارث رؤف نے چند روز قبل اپنی معطلی کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے منتخب چئیرمین سید محسن رضا نقوی سے اپیل کی تھی اور دورہ آسٹریلیا سے دستبردار ہونے کی وجوہات سے تحریراً  آگاہ کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ  حارث رؤف کی اپیل کے قانونی پہلؤں کا جائزہ لے رہا ہے۔

 پی سی بی نے پی ایس ایل کے آغاز سے چند روز قبل حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ 30 جون تک معطل کر دیا تھا۔ اس تادیبی اقدام کی وجہ حارث رؤف کا آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ  کھیلنے سے انکار کو قرار دیا گیا تھا۔ 
  پی سی بی نے حارث رؤف کو کرکٹ لیگز میں شرکت کے لیے این او سی نہ دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں