شان مسعود کلین بولڈ، کنگز کی جیت کی آس ٹوٹنے لگی

3 Mar, 2024 | 10:04 PM

ٹی42: پاکستان سپر لیگ کے راولپنڈی میں کھیلے جا رہے 19 ویں میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز  کے دلچسپ میچ میں سلطانز کے بڑے ٹارگٹ کا پیچھا کرتے ہوئے کراچی کنگز  3 بڑی وکٹیں گنوا چکی ہے اور اس کے11 اووروں میں 87 رنز بنے ہیں۔ کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود  5 چوکوں کی مدد سے 29  گیندوں سے 36 رنز بنا کر عثمان میر کی بال پر کلین بولڈ ہوئے تو کراچی کنگز کی جیت کی آس تقریباً  دم توڑ گئی۔اب کنگز کو جیت کے لئے پونے 12 کا رن ریٹ درکار ہے۔

  اب لوئیس ڈوپلوئےوکٹ پر ہیں اور ان کے ساتھ شعیب ملک13 گیندوں سے 20 رنز بنا چکے ہیں۔  شعیب نے 3 چوکے مارے ہیں۔

کراچی کنگز کے ٹِم سیفرٹ ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے اور جیمز وینس 4 گیندوں سے 7 رنز بنا کر کرس جورڈن کی گیند پر عثمان خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

 

ملتان سلطانز کی بیٹنگ

ملتان سلطانز کی 20 اووروں میں  3 وکٹیں گریں۔

 ملتان سلطانز کے ون ڈاؤن بیٹر عثمان خان نے چوکے چھکوں کی کلئیرنس سیل لگا کر 56 گیندوں سے 101 رنز بنا  کر پی ایس ایل نائن کے فینز کو ایک اور ریمارکیبل سینچری دکھا دی۔ یہ ان کی پی ایس ایل میں دوسری سنچری تھی۔ 

عثمان خان نے سینچری میر حمزہ کو چھکا مار کر مکمل کی۔  انہوں نے 5 چھکے اور  10 چوکے مارے۔ 20 اوورز کے اختتام پر ملتان سلطانز کا مجموعہ 189  ہو گیا اور اس کے تین بیٹر آؤٹ ہوئے۔ اب کراچی کنگز کو میچ جیتنے کے لئے 190 رنز بنانے ہیں جس کے لئے انہیں پہلے ہی اوور سے 9.45 رنز کی رفتار سے سکور بنانا ہو گا

 

دوسری وکٹ کی پارٹنر شپ

ملتان سلطانز کی دوسری وکٹ کی پارٹنر شپ 148 رنز کی رہی۔ 

ملتان سلطانز کے اوپنر اور کیپٹن ریزا ہینڈرکس دوسرے اوور میں 16 رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے تھے، ان کا انفرادی سکور 13 رنز تھا۔  ہینڈرکس کے جانے کے بعد گزشتہ 14 اووروں میں رضوان اور عثمان نے  مجموعی میں 148رنز کا اضافہ کیا ۔ 

 

دو گیندوں میں دو وکٹیں جھڑ گئیں

 ملتان سلطانز کے دوسرے اوپنر محمد رضوان 18 ویں اوور کی  5 ویں گیند پر آوٹ ہو گئے تھے اور ان کے فوراً بعد   19 ویں اوور کی پہلی گیند پر افتخار احمد کوئی رن بنائے بغیر واپس چلے گئے تھے۔  اس وقت تک عثمان قابلِ تعریف رفتار سے کھیلتے ہوئے سینچری کے قریب پہنچ گئے  تھے۔ 18 اووروں کے اختتام پر ملتان سلطانز  کا سکور 171رنز ہو چکا تھا۔

اوپنر محمد رضوان 5  چوکوں کی مدد سے 58 رنز  بنا کر آؤٹ ہوئے۔  18 اوورز کے خاتمہ پرعثمان نے 53 گیندوں سے 93 رنز بنائے تھے۔

 

ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

آج میچ میں ٹاس ملتان سلطانز کے کپتان ہینڈرکس نے جیتا تھا۔ انہوں نے بیٹنگ خود کرنے کا فیصلہ کیا جو اب تک صحیح ثابت ہو رہا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن

ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے آج کے میچ سے پہلے پی ایس ایل نائن پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 6 میچ کھیل کر 10 پوائنٹس اور سب سے بہتر نیٹ رن ریٹ کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ اس سے نیچے کوئٹہ گلیڈئیٹرز ہے جس کے 6 میچ  کھیل کر 9 پوائنٹس بن سکے ہیں۔  گلیڈئیٹرز اور سلطانز دونوں اپنا ایک ایک میچ ہاری ہیں لیکن گلیڈئیٹرز کا ایک میچ ہفتہ کے روز بارش کے سبب ہو ہی نہیں سکا اور اسے ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔ آج میچ جیتنا ملتان سلطانز کے لئے اس لئے اہم ہے کہ اسے گلیڈئیٹرز سے پہلی پوزیشن چھننے سے بچنے کے لئے مزید دو پوائنٹس حاصل کرنا ہیں۔  

کراچی کنگز آج کے پیچ کا فیصلہ ہونے سے پہلے پی ایس ایل نائن کے پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔ اس نے 5 میچ کھیل کر دو میچ جیتے اور 4 پوائنٹس بنائے جبکہ اس کا نیٹ رن ریٹ  مائنس 0.460 ہے۔ آج تیز رفتار کے ساتھ میچ جیت کر وہ نہ صرف چوتھی پوزیشن پر واپس جا سکتی ہے بلکہ اپنا رن ریٹ بھی بہتر بنا سکتی ہے۔

مزیدخبریں