(ویب ڈیسک) دیربالا میں شدید موسمی صورتحال خراب ہونے کے باعث سرکاری اسکولوں کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق دیر بالا میں برفباری کے سبب کل سے شروع ہونے والے سرکاری اسکولوں کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔ حکام کے مطابق بچوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
امتحانات ملتوی کرنے کا حکم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالرحمان نے تمام اے ڈی اوز، ایس ڈی اوز کو آڈیو میسج کے ذریعے دیا۔ ڈی اے او ایجوکیشن نے کہا کہ امتحانات ایک ہفتے کے لیے مؤخر کئے گئے ہیں کیونکہ شدید برفباری میں امتحانات لینا مشکل تھا۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور چھتیں گرنے سے اب تک 27 افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہوئے ہیں جبکہ 127 ستائیس مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔