لیسکو نے کمرشل و صنعتی سیکٹر سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی شروع کر دی

3 Mar, 2024 | 02:44 PM

سٹی42: لیسکو نے کمرشل و صنعتی سیکٹر سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی شروع کر دی، عدالتی احکامات کے بعد اربوں روپے بقایاجات کی مد میں بلز وصول کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
لیسکو  کی جانب سے کمرشل و صنعتی صارفین کو تین سے دس اقساط کی سہولت فراہم کر دی ہے جس کے مطابق صرف فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے بقایاجات کی اقساط کی جائیگی ۔

واضح رہے کہ صنعتی سیکٹر نے دو سال سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر حکم امتناعی حاصل کر رکھا تھا۔تاہم عدالت سے صنعتی و کمرشل صارفین کیخلاف فیصلہ آنے پر وصولی شروع کی گئی ہے، عدم ادائیگی پر لیسکو نے صنعتی سیکٹر کے کنکشن منقطع کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔

مزیدخبریں