سٹی42:مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف بھاری اکثریت سے وزیر اعظم منتخب ہوگئے ہیں۔
وزارت عظمیٰ کے امیدوار میاں محمد شہباز شریف شہباز شریف دوسری مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہوگئے ہیں ۔
قومی اسمبلی کی لابی (اے) میں شہبازشریف کو ووٹ ڈالے گئے جبکہ دوسرے امیدوار عمرایوب کو لابی’’ بی ‘‘میں ووٹ ڈالے گئے۔جےیو آئی کے ارکان ایوان میں نہیں آئے۔بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے بھی ووٹ نہیں ڈاا۔
شہباز شریف تین سال قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف رہے ،گزشتہ اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے جب وزیر اعظم عمران خان کو عہدے سے ہٹایا گیا تو شہبا شریف پہلی مرتبہ وزیر اعظم بنے۔ شہباز شریف تین ادوار میں مجموعی طور پر لگ بھگ 13 سال پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے وزیرِاعلٰی رہے ہیں۔