نمونیہ مزید پانچ ننھےبچوں کی زندگیاں نگل گیا،سینکڑوں نئے کیسز رپورٹ

3 Mar, 2024 | 12:09 PM

Imran Fayyaz

(عظمت مجید)پنجاب میں خطرناک نمونیہ مزید5بچوں کی زندگیاں نگل گیا۔

لاہورمیں 24گھنٹےکےدوران کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی،لاہورمیں ایک روز کے دوران 98 نئے کیسز سامنے آئے۔لاہورمیں رواں سال نمونیہ سے73ہلاکتیں ، 8 ہزار 85 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں 24 گھنٹےکےدوران نمونیہ کے464نئےکیسزرپورٹ ہوئے،پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 456 اموات  جبکہ 36 ہزار 54 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

نمونیہ کی وجوہات
نمونیہ اگر کسی صحت مند انسان کو ہو تو وہ اس کا مقابلہ با آسانی کرسکتا ہے مگر بچوں کے لیے اس سے نمٹنا بعض اوقات انتہائی مشکل ہوجاتا ہے۔

 بچوں کو نمونیا ہونے کی وجوہات میں انہیں دودھ پلانے کی کمی، آلودگی، غذائیت کی کمی، ٹھنڈ میں زیادہ دیر تک رہنا اور کمزور مدافعتی نظام شامل ہے۔

 نمونیہ کی علامات
نمونیا کی ہلکی علامات بھی جان لیوا ہو سکتی ہیں، اس بیماری کی یہ علامات ہیں:

بلغم اور کھانسی ، بخار، بہت زیادہ پسینہ آنا یا سردی لگنا، معمول کی سرگرمیاں کرنے کے دوران سانس پھولنا، سانس لیتے وقت یا کھانسی کے وقت سینے میں درد محسوس ہونا، تھکاوٹ کا احساس، بھوک میں کمی، متلی محسوس ہونا، سر درد ہونا۔

دیگر علامات آپ کی عمر اور صحت کے مطابق مختلف ہو سکتی ہیں:

شیر خوار یا نومولود بچوں میں بعض اوقات کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں لیکن بعض اوقات انہیں متلی ہو سکتی ہے، توانائی کی کمی ہو سکتی ہے یا پینے یا کھانے میں پریشانی ہو سکتی ہے۔

5 سال سے کم عمر کے بچوں کو سانس لینے میں دشواری ہو سکتی ہے۔

علاج
ڈاکٹرز ابتدائی طور پر تو سینے کا ایکسرے تجویز کرتے ہیں جس سے پھیپھڑوں کے بارے میں صحیح معلومات ملتی ہیں۔

وائرس کے نتیجے میں ہونے والے نمونیا کے لیے اینٹی وائرس ادویات تجویز کی جاتی ہیں۔

مزیدخبریں