بجلی مزید مہنگی،کابینہ نے اضافی سرچارج لگانے کی منظوری دیدی

3 Mar, 2023 | 10:15 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی، کابینہ نے اضافی سرچارج لگانے کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے بجلی صارفین پر مزید 335 ارب روپے اضافی بوجھ کی منظوری دیدی،بجلی صارفین پر 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج لگایا جائے گا، ذرائع کاکہناہے کہ اضافی سرچارج 2023-24 کیلئے یکم جولائی سے لاگو ہوگا ۔

 کے الیکٹرک صارفین پر بھی اضافی سرچارج کا اطلاق ہو گا ،گھریلو ، کمرشل، صنعتی اور زرعی صارفین پر اضافی سرچارج لگے گا،اضافی سرچارج پاور ہولڈنگ کمپنی کے قرض کی سود ادائیگی کی مد میں وصول کیا جائے گا۔

مزیدخبریں