ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوستوں کو مفت میچ دکھانے پر ڈولفن اہلکار کے ساتھ کیا ہوا؟

دوستوں کو مفت میچ دکھانے پر ڈولفن اہلکار کے ساتھ کیا ہوا؟
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ایس ایل کے میچ میں بغیر ٹکٹ کے دوستوں کی مفت انٹری کروانے پر ڈولفن اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق  گزشتہ روز لاہو قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والے میچ میں ڈولفن نے اہلکار اپنے 6 دوستوں کو بغیر ٹکٹ کے انٹری کرائی تھی۔ اس حوالے سے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈولفن اہلکار منور حسین کو گرفتار کر لیا گیا ہے، انکوائری کے بعد مزید کارروائی ہو گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے آغاز پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے بھی پی ایس ایل کے فری پاسز مانگنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ فری پاسز زیادہ تر وہ لوگ مانگ رہے ہیں جو صاحب حیثیت ہیں، یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ فری پاس ان کے وی آئی پی ہونے کا ثبوت ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer