بری خبر ! ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت

3 Mar, 2023 | 08:37 PM

سٹی 42 : ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات سمیت کئی ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی.

 وفاقی وزارت صحت کے حکام نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کو خط لکھ دیا ۔ ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات سمیت کئی ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی، وفاقی وزارتِ صحت حکام  نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کو خط لکھ دیا، ان  کا کہنا ہے کہ اس وقت اسلام آباد میں 131 ادویات ناپید ہو چکی ہیں۔

سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ اسلام آباد مارکیٹ میں عدم دستیاب ادویات زیادہ تر ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی ہیں، اسلام آباد سمیت پورے ملک میں ضروری 131 ادویات میسر نہیں۔ 

ڈریپ حکام سے درخواست ہے کہ ادویات کی بلا تعطل سپلائی کے اقدامات کیے جائیں، اکثر ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں کے تنازعے پر پیداوار بند کر دی ہے۔

ناپید ہونے والی اکثر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے لیے ڈریپ نے سفارش کر رکھی ہے، ادویات  کی عدم دستیابی کے معاملے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں،اس وقت اسلام آباد میں 131 ادویات ناپید ہو چکی ہیں،مارکیٹ میں عدم دستیاب ادویات زیادہ تر ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی ہیں۔

اسلام آباد سمیت پورے ملک میں ضروری 131 ادویات میسر نہیں، ڈریپ حکام سے درخواست ہے کہ ادویات کی بلا تعطل سپلائی کے اقدامات کیے جائیں،اکثر ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں کے تنازعے پر پیداوار بند کر دی ہے۔ناپید ہونے والی اکثر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے لیے ڈریپ نے سفارش کر رکھی ہے،ادویات  کی عدم دستیابی کے معاملے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

مزیدخبریں