بیوی کے آشنا کیساتھ بھاگنے پر شوہر نے آشنا کی بیوی سے شادی رچالی، حیرت انگیز واقعہ

3 Mar, 2023 | 07:45 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: شادی شدہ خاتون کے اپنے آشنا کیساتھ بھاگنے پر شوہر نے بدلہ لینے کیلئے اس کی بیوی کو بھگانے والے شخص کی بیوی سے شادی رچالی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ضلع کھگڑیا میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا، شہر کھگڑیا کی رہائشی روبی دیوی نامی خاتون آشنا کیساتھ بھاگ گئی جس کا بدلہ لینے کیلئے شوہر نے اس کی بیوی بھگانے والے شخص کی بیوی سے شادی رچا لی۔

 غیر ملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق روبی دیوی نے نیرج نامی شخص کے ساتھ 2009 میں شادی کی تھی، جبکہ دونوں کے 4 بچے بھی ہیں ، تاہم چند سال پہلے نیرج کو پتہ چلا کہ اس کی بیوی کا مکیش نامی شخص کے ساتھ غیر ازدواجی تعلق ہے، فروری 2022 میں روبی نے شوہر کو چھوڑ کر پہلے سے شادی شدہ مکیش کے ساتھ شادی کرلی۔ 

جب روبی کے شوہر کو پتہ چلا تو اس نے مکیش کے خلاف اپنی بیوی کو اغوا کرنے کی پولیس میں شکایت درج کرائی ، نیرج نے اپنی شکایت میں دعویٰ کیا کہ اس معاملے کو سلجھانے کے لیے گاو¿ں کی پنچایت منعقد کی گئی تھی لیکن مکیش نے اس کی تعمیل کرنے سے انکار کر دیا اور تب سے وہ فرار ہے۔

مکیش بھی شادی شدہ تھا اور اس کے دو بچے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی بیوی کا نام بھی روبی تھا۔ بدلہ لینے کے لیے نیرج نے مکیش کی بیوی سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا، اور گزشتہ ماہ فروری 2023 میں دونوں نے شادی رچا لی ، 

اس عجیب و غریب شادی کی خبر نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کر لی اور اس پر طرح طرح کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ''یہ سب روبی دیوی کے شوہر کا شروع سے ہی مکیش کی بیوی سے شادی کا منصوبہ تھا۔ ایک اور نے لکھا ’شادی شدہ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ بھاگ رہے ہیں اور یہاں میں ابھی تک سنگل ہوں۔ ‘

مزیدخبریں