جنس چھپا کر ڈیڑھ سال تک امامت کرنے والے خواجہ سراء کے ساتھ کیا ہوا ؟

3 Mar, 2023 | 06:06 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: جنس چھپا کر امامت کرنے والے خواجہ سراء کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق راولپنڈی تھانہ روات پولیس نے محمد خان خواجہ سراء کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جس پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ خواجہ سراء ڈیڑھ سال تک مقامی مسجد کا امام رہا، خواجہ سراء نے متعدد نماز جنازہ کی امامت بھی کی، خواجہ سراء امام نے گزشتہ ماہ امامت چھوڑی تھی۔ 

 ایف آئی آر کے مطابق ایک روز قبل  محمد خان کو بھیک مانگتے ہوئے دیکھا گیا ، اہل علاقہ کو شک ہونے پر انہوں نے خواجہ سرا کو پکڑا اور شناخت ہونے پر پولیس کے حوالے کر دیا، جس کے بعد پولیس نے  مقدمہ درج کر لیا ہے ، خواجہ سراء کے خلاف مقدمہ راجہ محمدشفیق کی درخواست پر درج ہوا ہے، مقدمہ میں دفعہ 419 سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں