ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک ڈیفالٹ ہوا ہے نہ ہوگا، اسحاق ڈار نے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا

 ملک ڈیفالٹ ہوا ہے نہ ہوگا، اسحاق ڈار نے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہوا ہے نہ ڈیفالٹ ہوگا۔میں کیوں دوں استعفیٰ؟اسحاق ڈارنے صاف انکار کردیا ۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ملک پر ایٹم بم گرانے کی بات کی،عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا،عمران خان کی ٹانگ میں ہی نہیں دماغ میں بھی مسئلہ ہے،عمران خان حقائق سے ہٹ کر بات کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو لانے اورتحفظ دینے والے بھی اپنی غلطی مان رہے ہیں،کل سے بہت بات ہورہی تھی، آج سامنے بات کرلیتے ہیں ، ان لوگوں نے سازش کی کہ آئی ایم ایف سے معاملات سیدھے نہ ہوں،ان لوگوں نے جس طرح کیا، سب ریکارڈ موجود ہے، ملک ڈیفالٹ ہوا ہے نہ ڈیفالٹ ہوگا۔

 عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا،عمران خان کی ٹانگ میں ہی نہیں دماغ میں بھی مسئلہ ہے، عمران خان حقائق سے ہٹ کر بات کرتے ہیں، عمران خان کو لانے اورتحفظ دینے والے بھی اپنی غلطی مان رہے ہیں،عمران خان نے یہاں تک کہہ دیا ملک ٹوٹ جائے گا، سیلاب کی وجہ سے ہم گندم ، دالیں سب کچھ امپورٹ کر رہے ہیں،عمران خان نے مالیاتی خسارہ 7.9 فیصد پر چھوڑا،عمران خان دور میں جی ڈی پی گروتھ 3.5 فیصد پر آگئی تھی۔

 انہوں نے کہا ہے کہ ریاست بچانے کیلئے اپنی سیاست داؤ پر لگا دی،بد انتظامی بھی مسائل کا باعث بنی، ہمیں سیلاب متاثرین کے لئے16 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، گزشتہ سال غذائی سامان کی 14.3 فیصد مہنگائی ہوئی۔

 وفاقی وزیر خزانہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات جلد طے پاجائیں گے، عمران خان ملک کی ساکھ زیرو کرکے گئے، شبر زیدی جو کچھ کرکے گئے انھیں جیل میں ہونا چاہئے،مجھے کہتے ہیں استعفیٰ دو ، کیوں دوں استعفیٰ؟ کیا یہ روڈمیپ یا پالیسی نہیں کہ ملک ڈیفالٹ نہیں ہوگا،آئی ایم ایف کا ریویو حتمی مرحلے میں ہے اورعمراں خان غیرذمہ دارانہ بیان دے رہیں، روپے کی قدر کیلئے مارکیٹ میں ڈالر نہیں پھینکے۔

  آپ کو تکلیف ہے میرے کام کرنے میں؟ صحافی کے سوال پر جواب

 ’اسے تو جیل میں ہونا چاہئے‘وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار صحافی کے سوال پر غصہ میں آگئے۔

 صحافی  نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ کیا آپ استعفی دینے جارہے ہیں؟ اسحاق ڈار  نے  جواب  دیا کہ آپ کو تکلیف ہے میرے کام کرنے میں؟ صحافی نے پھر سوال کیا کہ شبرزیدی نے کہا ہے کہ آپ آج استعفی دینے جارہے ہیں؟ 

اسحاق ڈار  نے جواب میں کہا کہ اس نے اس ملک کے ساتھ کیا کیا,اس نے ملک کا بیڑا غرق کیا سب کو پتہ ہے ،شبر زیدی اربوں روپے کا ری فنڈز دے کر چلاگیا اسے تو آج جیل میں ہونا چاہیے،صحافی نے پھر سوال اٹھایا کہ موجودہ معاشی صورتحال پر حکومت کی کیا حکمت عملی ہے؟ اسحاق ڈار نے جواب دیا کہ آج چار بجکر 10 منٹ پر پریس کانفرنس کروں گا۔

Bilal Arshad

Content Writer