موٹرسائیکلیں پھر مہنگی، نئی قیمتیں سن کر ہوش اڑ جا ئیں گے

3 Mar, 2023 | 05:23 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)ڈالر کی قدر میں بے تحاشا کے بعد بایئکس کی قیمتیں ایک مرتبہ بڑھا دیں گئیں۔
ہنڈا نے بایئکس کی قیمتوں میں 7 سے 25 ہزار کا اضافہ کردیا ،70 سی سی بایئک کی قیمت 7 ہزار اضافے سے 1 لاکھ 44 ہزار 900 روپے ہوگئی۔
سی ڈی ڈریم 8 ہزار اضافے کے بعد 1 لاکھ 55 ہزار 500 ،پرائڈر 100 سی سی 9 ہزار اضافے سے 1 لاکھ 90 ہزار 500 ، 125 سی سی ہنڈا 9 ہزار اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار 900 روپے،سی جی 125 سی سی سپیشل ایڈیشن 12 ہزار اضافے سے 2 لاکھ 55 ہزار 900 روپے کی ہوگئی۔
سی بی 125 ایف 20 ہزار بڑھکر 3 لاکھ 50 ہزار 900 روپے کی ہوگئی،سی بی 150 ایف 25 ہزار اضافے سے 4 لاکھ 43 ہزار 900 روپے، سی بی 150 ایف ،ایس ای 25 ہزار اضافے سے 4 لاکھ 47 ہزار 900 کی ملے گی۔

مزیدخبریں