اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ 

3 Mar, 2023 | 04:44 PM

 ویب ڈیسک : مہنگائی سے ستائی عوام پرمہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا گیا، حکومت نے اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے  مطابق کوکنگ آئل 30 روپے اضافے سے 630 روپے لیٹر ہو گیا،برانڈیڈ آئل کی قیمت 70 روپے سے 700 روپے فی لیٹر تک بڑھ گئی جبکہ چکی کے آٹے کی قیمت 20 روپے اضافے سے 160 روپے ہو گئی۔چائے کی قیمت 60 روپے اضافے سے 1760 روپے فی 900 گرام ہو گئی۔

واضح رہے کہ   یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز نے اپنے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر قمیتوں میں اضافے کا اطلاق فوری  طور پر ہوگا اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایک لیٹر دودھ کا پیکٹ یکمشت 30 روپے تک مہنگا کر دیا گیا جس کی قیمت 217 روپے سے بڑھ کر 247 روپے تک ہوگئی۔ چائے کا 900 گرام پیکٹ 250 روپے اضافے کے بعد ایک 1490 روپے سے بڑھ کر 1740 روپے تک ہوگیا۔900 گرام کریم کی قیمت میں 20 روپے اضافے ہوگیا۔ایک ہزار ایم ایل جوس کی قیمت 10 روپے بڑھ گئی۔

مزیدخبریں