181ارب کافنڈ فاسٹ ٹریک منصوبوں کو دینے کی سفارشات

3 Mar, 2023 | 03:52 PM

علی رامے :  پنجاب کے بجٹ میں شامل 163 اسکیموں کا بجٹ فاسٹ ٹریک منصوبوں کو دینے کی سفارشات ایوان وزیراعلی کو ارسال کر دیں گئیں۔

پنجاب کے ترقیاتی بجٹ سے181ارب کافنڈ اور سکیموں کابجٹ فاسٹ ٹریک منصوبوں کودینے کی سفارشات ایوان وزیراعلیٰ کو ارسال کی گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  فاسٹ ٹریک پراجیکٹس کو فنڈ جاری کرکے مذکورہ سکیموں کو جلد مکمل کیا جاسکے گا۔
رواں مالی سال کے بجٹ میں208ارب کی 163سکیموں کو بجٹ میں شامل کیاگیاتھا۔ذرائع کا  مزید کہنا تھا کہ بجٹ میں پی ڈی ڈبلیو سے103ارب کے76غیر منظور منصوبوں کا بجٹ منتقل کیا جائے گا۔
36ارب کے59منصوبے پر ایک پائی خرچ نہ ہوئی،فنڈز دیگر منصوبوں کو منتقل ہوگا ۔۔37ارب کے 16منصوبے پر 10فیصد فنڈز کااستعمال کیاگیا،باقی واپس لیا جائے گا۔32ارب کے 12منصوبوں کابجٹ بھی دیگر منصوبوں کو منتقل ہوگا۔

مزیدخبریں