(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل ویمن لیگ کے 3 نمائشی میچوں کی تفصیلات اور ٹیموں کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8 میں خواتین کی دو ٹیموں کے درمیان 8، 10 اور 11 مارچ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز کھیلے جائیں گے۔
Get ready for the Amazons ???? Superwomen matches to #LevelPlayingField!
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 2, 2023
The action begins on 8 March! ???? pic.twitter.com/9lBBQ5OnWp
پی سی بی نے نمائشی میچز کیلئے امازون اور سپر ویمن کے نام سے ٹیمیں تشکیل دی ہیں، جن کی قیادت بسمہ معروف اور ندا ڈار کریں گی۔ بدھ (8 مارچ) کا ٹی ٹوئنٹی میچ ویمنز ڈے کی مناسبت سے رکھا گیا ہے جس میں ویمن امپاورمنٹ پر آگاہی دی جائے گی۔ پنک ربن پاکستان کے اشتراک سے چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے جمعہ (10 مارچ) کو دوسرا نمائشی میچ کھیلا جائے گا جبکہ ہفتہ (11مارچ) کو تیسرا اور آخری نمائشی میچ سرکل ویمن کے تعاون سے تعلیم کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کھیلا جائے گا۔
????️ Save the dates ????️
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 2, 2023
Schedule for the Women's League exhibition matches unveiled ????
Read more ???? https://t.co/phFtdPOL4a#LevelPlayingField pic.twitter.com/AlpC5BX9zI
واضح رہے کہ شوذب رضا 8 مارچ کو پہلے ٹی 20 میچ کیلئے سلیمہ امتیاز کو آن فیلڈ ایمپائر کے طور پر جوائن کریں گے۔ طارق رشید تھرڈ امپائر اور حمیرا فرح فورتھ امپائر ہوں گی۔دوسرے ٹی 20 میچ کیلئے شوذب رضا اور حمیرا فرح آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی، طارق رشید اور سلیمہ امتیاز تھرڈ اور فورتھ امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔
اسی طرح تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ کیلئے طارق رشید اور سلیمہ امتیاز آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، شوذب رضا اور حمیرا فرح تھرڈ اور فورتھ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔