(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، وزیراعظم پاکستان کی جانب سے محمد صادق کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے، جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کا اطلاق فوری ہوگا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں محمد صادق نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’تین برس سے افغانستان کیلئے بطور پاکستان کا نمائندہ برائے خصوصی کے فرائض سرانجام دینے کے بعد میں نے حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے کہ اب میرے لئے وقت آگیا ہے کہ میں اپنے ذاتی امور بشمول خاندان، کتابوں، ماحولیات اور زراعت پر توجہ دوں‘۔
1. After serving close to three years as Pakistan's Special Representative for Afghanistan, I have requested the Government that the time had come for me to move on & focus on my personal pursuits - family, books and agriculture/environment.
— Mohammad Sadiq (@AmbassadorSadiq) March 1, 2023
محمد صادق نے لکھا کہ وہ وزیر اعظم اور دیگر تمام سٹیک ہولڈرز کے خصوصی نمائندے کے طور پر ان کی مکمل حمایت کیلئے شکر گزار ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ’میں اپنے تمام ساتھیوں کی کاوشوں اور سخت محنت کو سراہتا ہوں جنہوں نے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کے امور پر طویل عرصے تک کام کیا‘۔
2. I am grateful to the Prime Minister and stakeholders for their wholehearted support to me as Special Representative for Afghanistan.
— Mohammad Sadiq (@AmbassadorSadiq) March 1, 2023
I deeply appreciate the hardwork of many of my colleagues who spent long hours to make Pakistan-Afghanistan relationship work.
انہوں نے اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھیج دیا ہے جو کہ قبول کرلیا گیا ہے۔