ویب ڈیسک:ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہور (Lahore)میں بھی راشن اور بیکری آئٹمز (Bakery Items) کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
لاہور میں 10 اور 20 کلو کے سستے سرکاری آٹے کی قلت کے باعث شہری پریشان ہیں۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق 15 کلو کمرشل آٹے کا تھیلا 1900 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ بڑی ڈبل روٹی کی قیمت 200 روپے اور انڈے 235 روپے درجن فروخت ہورہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کوکنگ آئل 670 روپے لیٹر اور گھی 560 روپے کلو ہوگیا ہے جبکہ چائے کی پتی کی قیمت 300 روپے فی کلو اضافے کے بعد 1650 روپے کلو ہوگئی ہے۔
شہر میں ایک لیٹر دودھ کے پیکٹ کی قیمت 240 روپے سے بڑھ کر 250 روپے ہوگئی ہے جبکہ ٹوتھ پیسٹ کی قیمت 230 سے بڑھ کر 245 روپے ہوگئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق چاول کی فی کلو قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے اور اب قیمت 350 روپے کلو ہوگئی ہے۔
کالے چنے 260 روپے کلو، دال چنا280، دال مسور 300 اور دال ماش 480 کلو کی مل رہی ہے۔اس کے علاوہ صابن کی فی ٹکیہ کی قیمت میں بھی 30 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جو اب 130 روپے کی ہوگئی ہے۔