لاہور میں آوارہ کتوں کی بھرمار، 30 افراد زخمی

3 Mar, 2023 | 11:48 AM

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں آوارہ کتوں نے 2 دن کے دوران 30 افراد کو کاٹ لیا۔

کتوں کے کاٹنے کے واقعات لاہورکے جنرل اسپتال کے عقب میں پیش آئے۔ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔لاہورکے جنرل اسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر حسیب کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جنرل اسپتال لایا گیا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ طبی امداد کے بعد تمام زخمیوں کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔جنرل اسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر حسیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈسچارج مریضوں کو محکمۂ ہیلتھ کے متعلقہ ویکسینیشن سینٹر سے رجوع کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

مزیدخبریں