پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی مبینہ آڈیو لیک

3 Mar, 2023 | 11:37 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل پاکستانی سیاست میں اس وقت مہنگائی اور بے روزگاری سے زیادہ دور دورہ آڈیو لیکس کا ہے جس نے ہر کسی کی توجہ حاصل کر رکھی ہے .اب ایک اور نئے انکشاف کے ساتھ فواد چودھری (Fawad Chaudhry)  کی اپنے بھائی فیصل چودھری کے ساتھ کی گئی گفتگو کی آڈیو لیک (Audio Leak) ہو گئی ہے جس میں وہ مبینہ طور پر کسی معاملے کو سیٹل کرنے کیلئے فیصلہ سازی کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق فواد چودھری مبینہ آڈیو میں اپنے بھائی فیصل چودھری سے گفتگو کر رہے ہیں، دونوں کے درمیان بات چیت کا آغاز ایک دوسرے کو ” ہاں جی “ کہہ کر ہوتاہے ، فواد چوہدری کہتے ہیں کہ ” اپنے لاہور کے سی جے (چیف جسٹس )کہہ رہے ہیں کہ میری کوئی جنرل کراﺅ پنجاب کے ساتھ ، دوسرا اپنامظاہر کو ڈار صاحب کے ذریعے، ان سے مل لیں ، ان کو کہیں کہ ان کے نام کا پورا ٹرک کھڑاہے ، آپ بتائیں اس کا کیا کرناہے ، میری ذاتی تجویز ہے کہ یہ کرنے کے بعد تارڑ پر تین چار استغاثہ کراﺅ، ان پر 228 لگوا دیں، تاکہ ان پر پریشر پڑے ۔“

فیصل چودھری ہدایات لینے کے بعد کہتے ہیں ” جی میں صبح ہی کر لیتاہوں “ ، پھر فواد چوہدری کہتے ہیں ” صبح ان سے پوچھ کر بتانا “۔اس سے قبل پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی بھی آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں وہ مبینہ طور پر جسٹس مظاہر نقوی کے پاس کسی کا کیس لگوانے سے متعلق بات چیت کر رہے ہیں ۔

مزیدخبریں