معروف اداکارہ مریم نفیس کا پی ایس ایل میں پسندیدہ کرکٹر کون ؟

3 Mar, 2023 | 11:36 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ  انہیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی  اعظم خان  بہت پسند ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں   500 کی دوڑ  میں کرکٹر عبدالرزاق نےاداکارہ مریم نفیس کو ہرادیا۔سابق کرکٹر عبد الرزاق کا کہنا تھا کہ کوئٹہ  گلیڈی ایٹرز  نے اچھی شروعات کی تھی لیکن لاہور قلندرز کے سکندر رضا نے بہت اچھی بیٹنگ کی۔کرکٹر  یاسر شاہ کا کہنا تھا حسین کا کھیلنا ضروری تھا اس کے نہ کھیلنے سے  ٹیم کو  نقصان ہوا۔

اداکارہ مریم نفیس نے کہا کہ  مجھے منفی کردار اداکرنا اچھا لگتا ہے جب کہ کرکٹرز میں مجھے اعظم خان بہت پسند ہے۔

مزیدخبریں