ویب ڈیسک: اٹلی (Italy)میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں جاں بحق ہونےو الے پاکستانی کی لاش 4 روز بعد مل گئی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق پشاور کے نوجوان اذان آفریدی کی لاش 4 روز بعد ملی جہاں اٹلی میں موجود اذان آفریدی کے ماموں نے لاش کی شناخت کی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اذان آفریدی بیرون ملک تعلیم کے حصول کےلیے اٹلی گیا تھا۔