ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی سور ماؤں کو شکست، کپتان کی تبدیلی کینگروز کو راس آگئی

بھارتی سور ماؤں کو شکست، کپتان کی تبدیلی کینگروز کو راس آگئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا نے بھارت کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دیکر 4 میچوں کی سیریز میں پہلی فتح سمیٹ لی۔

اندور میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کیخلاف جارحانہ حکمت عملی اپنائی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 109 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی تھی جبکہ آسٹریلیا نے 197 رنز بنائے اور 88 رنز کی برتری حاصل کرلی تاہم دوسری اننگز میں بھارتی سورما محض 163 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے اور کینگروز کو 76 رنز کا ہدف ملا۔

آسٹریلیا نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہدف ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے نتھین لائن نے 11 وکٹیں حاصل کیں جبکہ میتھیو کوہنیمن نے 6 وکٹیں اپنے نام کیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ کا فائنل کیلئے بھارتی ٹیم کو چوتھے ٹیسٹ میں لازمی فتح درکار ہے تاہم اگر میچ ڈرا یا ہارنے کی صورت میں بھارت کے فائنل کھیلنے کے امکانات کو دھچکا لگ سکتا ہے۔