ویب ڈیسک: آسٹریلیا میں 37 سال سے چلنے والا ٹی وی شو چند ماہ میں اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا۔ اس ٹی وی شو نے مشہور گلوکارہ اور پاپ سٹار کائیلی منوگ کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔
بی بی سی کے مطابق برطانیہ میں اس شو کے پارٹنر چینل 5 نے اعلان کیا ہے کہ وہ موسم گرما میں اس تاریخی شو کو بند کرنے جا رہے ہیں۔ چینل 5 کے اس فیصلے نے پروڈیوسرز اور شائقین کو حیرت میں ڈال دیا۔
We are so sorry to say that after nearly 37 years and almost 9000 episodes broadcast we have to confirm that Neighbours will cease production in the summer. pic.twitter.com/k3QV5J66qM
— Neighbours (@NeighboursTV) March 3, 2022
Writing on the programme's official Twitter account, producers said they were "so sorry" but had "no option but to rest the show".
ایک ٹویٹر پیغام میں چینل نے اعلان کیا کہ انہیں افسوس ہے کہ 37 سال میں 9 ہزار سے زائد اقساط پر مشتمل ٹی وی سیریز 'نیبرز' کو موسم گرما میں بند کیا جا رہا ہے۔
نیبرز 'ہمسائے' پچھلے 10 سال سے چینل 5 پر نشر کیا جا رہا تھا اور اس قبل یہ شو بی بی سی پر دکھایا جاتا تھا۔
کائیلی منوگ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ ہمیشہ شکرگزار رہیں گی کہ انہوں نے اس ٹی وی سیریز سے جو تجربہ حاصل کیا اور بہت سارے دوست بنائے۔
یہ شو آسٹریلیا اور برطانیہ میں بہت عروج پر رہا جس کے ذریعے کائیلی منوگ اور جیسن دوناون نے شہرت حاصل کی۔