لیسکو نے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کے اجراء کے لئے کڑی شرائط عائد کر دیں

3 Mar, 2022 | 10:26 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)لیسکو نے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کے اجراء کے لئے کڑی شرائط عائد کر دیں ،جلنے والے ٹرانسفارمر کی جگہ نیا ٹرانسفارمر ملازمین کو شوکاز نوٹس سے مشروط کر دیا گیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن سے شوکاز نوٹس جاری نہ ہونے کی صورت میں ہیڈ آفس سے شوکاز جاری کیا جائیگا ۔کمپنی نے ٹرانسفارمرز کی قلت کی وجہ سے سارا بوجھ ملازمین پر ڈال دیا ہے۔ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے کمپنی کے سسٹم میں ٹرپنگ کی شرح میں اضافہ ہو گا ۔

جلنے والے ٹرانسفارمرز کی وجہ سے صارفین کو طویل بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا ،کمپنی کو 100 اور 200 کے وی کے ٹرانسفارمرز کی قلت کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں