قومی کرکٹر عابد علی کے مداحوں کے لئے خوشخبری

3 Mar, 2022 | 09:42 PM

Imran Fayyaz

(حافظ شہباز علی) قومی کرکٹر عابد علی کی نیٹس میں واپسی،ڈاکٹرز نے قومی کرکٹر عابد علی کو پریکٹس کی اجازت دے دی۔ 

 تفصیلات کے مطابق عابد علی نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں پریکٹس کا آغاز کردیا ۔عابد علی  کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں دوبارہ نیٹس میں واپس آگیا ہوں، طبیعت میں دن بدن بہتری آرہی ہے، ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق اپنی ٹریننگ شروع کی ہے۔کافی دنوں کے بعد نیٹ میں بیٹنگ کی جس کا بہت مزہ آیا ہے۔ 

 ان کا مزید کہنا تھا کہ بحالی پروگرام میں بھرپور تعاون کرنے پر  پاکستان کرکٹ بورڈ کا مشکور ہوں،ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ تین ماہ کے اندر دوبارہ کرکٹ کھیل سکتا ہوں۔  سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے تاکہ جلد سے جلد دوبارہ پاکستان کی طرف سے کھیلوں۔

مزیدخبریں