ویب ڈیسک: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے خبردار کیاہے کہ اگر تیسری جنگ عظیم ہوئی تو اس میں جوہری ہتھیار شامل ہوں گے اور یہ تباہ کن ہوگی۔
روس کے سرکاری خبر رساں ادارے ریا کی رپورٹ کے مطابق لاوروف نے کہا کہ روس نے گذشتہ ہفتے یوکرین کے خلاف خصوصی فوجی آپریشن شروع کیا تھا، اگر کیف نے جوہری ہتھیار حاصل کر لیے توان سے روس کو’’حقیقی خطرے‘‘کا سامنا کرنا پڑے گا۔
روسی خبر رساں اداروں آر آئی اے اورتاس کے مطابق لاوروف نے یہ بھی کہا کہ ماسکو کے لیے یہ ناقابل قبول ہے کہ بعض یورپی ممالک امریکا کے جوہری ہتھیاروں کی میزبانی کررہے ہیں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ مغرب کو سابق سوویت یونین کے کسی بھی ملک میں فوجی تنصیبات تعمیرنہیں کرنی چاہییں۔