پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا سکولوں کی منسوخ شدہ رجسٹریشن بحال کرنے کا فیصلہ، پیف سکولوں کو متبادل پروگرامز کیلئے رجسٹرڈ کرے گا۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ایسے سکولوں کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کی رجسٹریشن کسی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہے۔ اس ضمن میں پیف حکام نے شرائط و ضوابط جاری کر دیئے ہیں۔
کینسل شدہ سکولوں کو متبادل پروگرام میں دوبارہ سے رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ سکولوں کی رجسٹریشن بہ طور سکینڈ کیمپس یا متبادل کیمپس کے طور پر کی جائے گی۔ پیف حکام نے سکولوں سے 21 مارچ تک کوائف طلب کر لیے ہیں، پیف حکام نے واضح کیا ہے کہ سکولوں کی جانچ پڑتال متعلقہ کلاس کے طے شدہ ضوابط کی بنیاد پر کی جائے گی، کینسل شدہ سکولوں کی عمارتوں میں دوبارہ سے کلاسز کا آغاز ہوگا۔