بلی اور کبوتر کی انوکھی دوستی نے سب کو حیرت میں ڈال دیا،ویڈیو وائرل

3 Mar, 2022 | 05:22 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)کبوتر سامنے ہو اور بلی کی بھوک نہ چمکے بھلا یہ کیسے ہو سکتا ہے،بلی کبوتر کی ازلی دشمن ہے، موقع ملنے پر بلی پلک جھپکتے میں کبوتر کو  شکار بنا لیتی ہے لیکن اگر کبوتر اور بلی آپس میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں تو آپ کو کیسا لگے گا۔
  ایسی ہی ایک ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل  ہو رہی ہے جس سے  ظاہر ہوتا ہے کہ بلی اور کبوتر میں خوب دوستی ہے جبکہ بلی اور کبوتر ایسے کھیلتے ہوئے دیکھے جا رہے ہیں جیسے دونوں میں بے حد پیار ہو۔ نہ صرف یہ کہ بلی کبوتر سے کھیل رہی ہے بلکہ کبوتر بھی بلی کے ساتھ اٹھکھیلیاں کرتا نظر آرہا ہے۔

 کبھی بلی کبوتر کی طرف منہ کھول کر پکڑنے کی کوشش کرتی ہے تو دل دہل جاتا ہے کہ کبوتر بلی کی غذا بننے والا ہے لیکن اگلے ہی لمحے کبوتر بلی کے سر پر اپنی چونچ مارتا ہے جیسا کہ کوئی بزرگ بچے کو اس کی غلطی پر ہلکے سے سر پر چپت لگاتا ہے اور کہتا ہے کہ خبردار آئندہ ایسا نہیں کرنا ، اور کبھی دونوں یوں گلے ملتے ہیں جیسے مدتوں بعد ملے ہوں۔

دوسری جانب ایک اور ویڈیو میں بچہ فیڈر سے دودھ پی رہا ہے ، ایک چوزہ بچے کے ساتھ کھیلتے ہوئے اس منہ سے لگے ہوئے فیڈر سے نکلتا ہوا دودھ پی رہا ہے جبکہ بچہ ہر چیز سے بے نیاز ہو کر اپنی بھوک مٹانے میں مصروف ہے۔

مزیدخبریں