پاکستانی نژاد امریکی احسن چغتائی مئیر نیویارک کے سینئیر مشیر  مقرر

3 Mar, 2022 | 04:12 PM

ویب ڈیسک :  پاکستانی نژاد امریکی احسن چغتائی کو  نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز کے جنوبی ایشیا اور مسلم امور کے سینیئر  مشیر نامزد کردیا گیا ۔
احسن چغتائی 20 سال سے نیویارک کی سیاست میں اہم کردار ادا کرتے چلے آرہے ہیں  ان کی شہری خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں وہ کمیونٹی کی ہرمشکل وقت میں مدد کے لئے سب سے پہلے سامنے آتے ہیں جبکہ ۔ انہوں نے پاکستانی امریکن یوتھ سوسائٹی سیمت کئی خیراتی اداروں کی بنیاد بھی رکھی ہے۔
پاکستان قونصلیٹ جنرل نیو یارک نے ایک ٹویٹ میں کہا یہ قابل فخر لمحہ ہے کہ ایک پہلے پاکستانی نژاد امریکی احسن چغتائی کو نیو یارک کے میئر کا جنوبی ایشیا اور مسلم امور کا سینیئر مشیر نامزد کیا گیا ہے۔

 احسن چغتائی نیویارک سٹی میں مئیر آفس میں سینئر ایڈوائزر برائے مئیر جیسے اعلیٰ سطحی عہدے پر فائز ہونیوالے پہلے پاکستانی امریکن ہیں ۔50سالہ احسن چغتائی پیشے کے لحاظ سے بزنس مین ہیں۔ انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

مزیدخبریں